فیفا ورلڈ کپ 2026: ٹکٹوں کی غیر معمولی طلب، 500 ملین سے زائد درخواستیں
فیفا نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کے لیے اب تک 500 ملین سے بھی زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں — ایک ایسا ریکارڈ جو عالمی فٹبال کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ اس غیر معمولی مانگ نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ دنیا بھر کے شائقین کے لیے سب سے زیادہ منتظر اور مقبول ایونٹ بن چکا ہے۔
یہ اعداد و شمار رینڈم سلیکشن ڈرا کے دوران جمع کیے گئے، جو 11 دسمبر 2025 سے 13 جنوری 2026 تک جاری رہا، اور ہر روز لاکھوں سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔
سب سے زیادہ ٹکٹ درخواستیں
دنیا بھر کے شائقین — خاص طور پر جرمنی، انگلینڈ، برازیل، اسپین، پرتگال، ارجنٹائن اور کولمبیا — نے ٹکٹوں کے لیے انتہائی دلچسپی دکھائی، جبکہ بین الاقوامی حلقوں میں یہ ایک تاریخی ریکارڈ تصور ہو رہا ہے۔
فیفا نے اعلان کیا ہے کہ ٹکٹوں کی قرعہ اندازی رینڈم سلیکشن ڈرا کے نتائج 5 فروری سے شائقین کو دیے جائیں گے، جہاں جن درخواست دہندگان کو ٹکٹ ملیں گے وہ اتفاقی طور پر منتخب ہوں گے۔

